بیوی کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر ڈرائیونگ کرنے والے کو جرمانہ کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 ستمبر 2017 23:39

بیوی کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر ڈرائیونگ کرنے والے کو جرمانہ کر دیا گیا

چینی کی روڈ پر سفر کرتا ہوا ایک مسافر چلتی ہوئی گاڑی کے بونٹ پر ایک عورت کو بیٹھے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ یہ عورت ڈرائیور کی بیوی تھی اور جھگڑے کے بعد شوہر کو ڈرائیونگ سے روکنے کے لیے بونٹ پر بیٹھی تھی
یہ ویڈیو چین کے صوبہ شانسی  کے شہر شیانیانگ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک عورت کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے اور شوہر کو گاڑی چلاتے دکھایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر بیٹھی ہوئی عورت ڈرائیور کی بیوی تھی۔ دونوں کے بیچ جھگڑا ہوا تو شوہر گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگا۔ شوہر کو روکنے کے لیے بیوی گاڑی پر چڑھ گئی لیکن شوہر نے اس کے باوجود بھی گاڑی چلا دی۔
پولیس نے شوہر کو جرمانہ کیا اور اس کے لائسنس پر دو پوائنٹس بھی دئیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu