ایک شخص کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ شارک پر سو رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 ستمبر 2017 23:42

ایک شخص کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ شارک پر سو رہا ہے

ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا  جب اسے معلوم ہوا کہ ایک شارک اس کے بیڈ روم کے نیچے ہی موجود تھی۔ وہ شخص انڈونیشیا میں  آبی بنگلے میں قیام پذیر تھا۔
پال سیگوروسن جب راجا آمپاٹ  کے جزیرے کری میں ٹھہرے تو انہوں نے  اس عارضی مکان کے نیچے کیمرے لگا دئیے، اُن کا مقصد نیچے موجود مچھلیوں کی ریکارڈنگ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

  بعد میں انہوں نے فوٹیج کو دیکھا تو حیران رہ گئے کہ رات کو ایک بلیک ٹپ شارک ان کے کمرے کے نیچے موجود تھی۔
انہوں نےا س واقعے کی فوٹیج یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ طغیانی میں شارک اُن کے بیڈ کے نیچے تیرتی رہی۔
بلیک ٹپ شارک عام طور پر انسانوں سے دور رہتی ہیں لیکن وہ ایسے ہر شخص پر حملہ کر دیتی ہیں، جو اس کی خوراک کی طرف بڑھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu