تاخیر سے بچنے کے لیے ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری بوائے نے خود ہی کھانا پکا نا شروع کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 ستمبر 2017 23:56

تاخیر سے بچنے کے لیے ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری بوائے نے خود ہی کھانا پکا نا شروع کردیا
چینی سوشل میڈیا پر ایک ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری بوائے کی ویڈیوکافی  وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں اس ڈیلیوری بوائے کو تاخیر سے تنگ آ کر خود ہی کھانا پکاتے اور پھر سپلائی کے لیے پیک کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔
کلپ میں دکھایا گیا کہ اپنے کام سے مخلص ڈیلیوری بوائے ریسٹورنٹ کے کچن میں فرائی پین میں کچھ پکا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلیوری بوائے کے خود پکانے کی وجہ یہ ہے کہ اسے باورچیوں کی طرف سے کافی انتظار کرایا جا رہا تھا،جس کی وجہ سے اس نے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں  لینے کا فیصلہ کیا۔


چینی سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی بہت زیادہ تعریف ہو رہی ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ اس نوجوان کے پاس کئی طرح کی مہارتیں ہیں۔ اسے خود  اپنی ایپلی کیشن لانچ کردینی چاہیے۔ آرڈر ملنے پر یہ خود ہی کھانا پکائے اور خود ہی سپلائی کرے۔
بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو اور ڈیلیوری بوائے پر تنقید بھی کی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اب سمجھ آئی کہ بعض دفعہ کھانے کا ذائقہ کیوں اتنا خراب ہوتا ہے، اس کی وجہ اناڑی باورچی ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu