انڈے کے اندر سے انڈا کیوں نکلا۔ ماہرین نے عجیب و غریب وجہ بتادی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 ستمبر 2017 23:50

انڈے کے اندر سے انڈا کیوں نکلا۔ ماہرین نے عجیب و غریب وجہ بتادی

ایک چینی شخص نے جب مارکیٹ سے خریدا گیا انڈا توڑا تو اس کے اندر ایک اور چھوٹا انڈا دیکھ کر حیران رہ گیا۔ہینان صوبے کے شہر ژینگژو سے تعلق رکھنے والے  ژہانگ نامی اس شخص نے  انڈے میں انڈے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ہمسایوں کو  ژہانگ کے گھر میں یہ انڈا دیکھ کر حیران ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ژہانگ نے انڈے میں انڈا بننے کی وجوہات کے بارے میں ماہرین سے معلوم کیا تو اسے بتایا گیا کہ جب مرغی اس طرح کا انڈا دیتی ہے تو کافی خوفزدہ ہوتی ہے یا پریشانی کا شکار ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا انڈا بھی کھانےکے قابل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu