لالچی کتا بسکٹ کھانے کے چکر میں اپنی گردن پھنسا بیٹھا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 ستمبر 2017 23:50

لالچی کتا بسکٹ کھانے کے چکر میں اپنی گردن پھنسا بیٹھا

ایک لالچی کتا اپنی گردن گھر میں موجود بسکٹ رکھنےکے جار میں پھنسا بیٹھا، جس کے بعد اسے بچانے کےلیے فائرفائٹرز کو آنا پڑا۔ بڈی نامی  کتے نے بسکٹ کھانے کے لیے جار میں سرڈالا لیکن نکال نہیں سکا۔ اس کے مالک نے اسے نکالنے کے لیے گردن  کو گیلا بھی کیا لیکن اس سے بھی کام نہیں بنا۔ جس پر بڈی کے مالک نے ایمرجنسی نمبر999 پرکال کر کے فائربرگیڈ سے رابطہ کیا اور اپنی مشکل بتائی۔

(جاری ہے)

اس  صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہیمپشائر فائر اینڈ ریسکو سروس  کے  جانوروں کو مختلف طریقوں سے بچانے کے لیے مشیر اینٹن فلپس سے رابطہ کیا گیا ۔
مسٹر فلپس نے بتایا کہ بڈی کے سر سے جار کو توڑنے کی صورت میں اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔ جس کے بعد بتدریج اس جار کو توڑ کر بڈی کو آزاد کرایا گیا۔
مسٹر فلپس  کئی سالوں سے یہ ملازمت کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ جانور اگر کسی چیز میں اپنا سر پھنسا سکتےہیں تو اسے نکال بھی سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu