پنجابی بولتی چینی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:16

پنجابی بولتی چینی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
چین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2017ء) : سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ مذکورہ خاتون کی فر فر بولنے والی پنجابی ہے۔ اس ویڈیو کے آغاز میں تو خاتون نے انگلش بولی لیکن پھر پنجابی میں بات کرنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا نام لم ہے۔

(جاری ہے)

اور مجھے پنجابی بولنا ایک دوست نے سکھائی۔ مجھے پنجابی بولتے 5 سال ہو گئے ہیں۔ لم نے بتایا کہ میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی اور میں شادی چینی لڑکے سے کروں گی یا پنجابی لڑکے سے اس بارے میں میں نے ابھی نہیں سوچا۔ لم نامی چینی خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال گئی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu