تیز رفتار ڈارئیوروں کی رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے گاؤں والوں کا انوکھااقدام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اکتوبر 2017 23:34

تیز رفتار ڈارئیوروں کی رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے گاؤں والوں کا انوکھااقدام

گلوسٹر، برطانیہ کے  ایک گاؤں  آسٹن انگھم میں تیز رفتار ڈرائیوروں سے نپٹنے کے لیے گاؤں والوں  نے نیا اور انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔ انتظامیہ نے  انسانی قد کی لڑکی کے ایک مجسمے کو سڑک کے  کنارے تھوڑا سائیڈ پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس مجسمے کو بیٹی  گوسلو کا نام دیا گیا ہے۔ بیٹی کو دیکھ کر تیز رفتار ڈرائیور اپنی گاڑی  کی رفتار تھوڑی ہلکی ضرور کرتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ  بیٹی کو ہرروز ماڈلز کی طرح نت نئے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیز رفتار ڈرائیور  یہاں سے گزرتے ہوئے  اپنی رفتار ہلکی کر کے یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ بیٹی نے آج  کس رنگ یا سٹائل کےکپڑے پہنےہوئے ہیں۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق تیز رفتار ڈرائیوروں کو روکنے کے لیے یہ انوکھا خیال اسی گاؤں کے ایک شخص کو آیا تھا۔ بیٹی گوسلو کا ایک فیس بک پیج بھی ہے، جہاں اس کی تصاویر بھی شیئر کی جاتی ہیں۔
امید ہے کہ بیٹی کو زیادہ عرصے تک  اس طرح کھڑا رہنا نہیں پڑے گا کیونکہ مقامی حکام جلد ہی یہاں  تیز رفتار ڈرائیوروں سے نپٹنے کے لیے برقی آلات لگانے والے ہیں۔ جس کے بعد بیٹی کو واپس لیڈنی کے ریٹیل سٹور ڈورتھی پرکنز کی کھڑکی میں کھڑا کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu