دنیا کے سب سے مضبوط شخص نے ٹی وی شو میں فرائی پین کو ہاتھوں سے موڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 اکتوبر 2017 23:54

دنیا کے سب سے مضبوط شخص نے ٹی وی شو میں فرائی پین کو ہاتھوں سے موڑ دیا

دنیا کے سب سے مضبوط آدمی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ ٹی وی شو میں فرائی پین کو دو میان سے موڑ کر دکھایا ۔
ایڈی ہال کو بیسٹ (Beast) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔انہوں نے ٹی وی شو میں میز بانوں کے چیلنج دینے پر فرائی پین کو درمیان سے موڑ کر تہہ کر دیا۔

(جاری ہے)


40سالہ ایڈی نے فرائی پین کواپنی ٹانگ پر رکھا اور دونوں  ہاتھوں سے درمیان سے موڑنا شروع کر دیا۔اس کے بعد پروگرام کے میز بان نے ایڈی کو ایک اور چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اٹھا کر دکھائے۔ اس پر ایڈی نے میزبان ، ڈین واکر، کو اٹھا کر بھی دکھا دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu