کیا واقعی امریکی خاتون اول کی بھی کوئی ہمشکل ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اکتوبر 2017 04:06

کیا واقعی  امریکی خاتون اول کی بھی کوئی ہمشکل ہیں؟
امریکی خاتون اول میلنیا ٹرمپ کی حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو یہ سمجھنے پر مجبور کر دیا کہ شاید میلنیا ٹرمپ کی بھی کوئی ہم شکل ہے، جنہیں وہ اپنی جگہ تقریبات میں بھیجتی ہیں۔سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں نے بھی اس خبر کو خوب مرچ مصالہ لگا کر آگے بڑھایا۔ تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔ تقریب میں شرکت کرنےو الی میلنیا ٹرمپ حقیقت میں امریکی خاتون اول ہی تھیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جب مبینہ طور پر میلنیا ٹرمپ کی ہمشکل کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر سامنے آئی تو یہ جنگل کی آگ کی طرح فوراً ہی وائرل ہوگئی۔ لوگوں نے طرح طرح کے تبصروں کے ساتھ اس خبر کو آگے بڑھایا۔ لیکن تقریب میں اصل میلنیا ٹرمپ کے ہونے یا نہ ہونے کا آسانی سے معلوم کیا جا سکتا تھا۔ اسی تقریب میں میلنیا ٹرمپ کی دوسری تصاویر دیکھیں تو صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے والی میلنیا ٹرمپ ہی تھیں، اس کے ہمشکل ہونے کی خبریں بس افواہ ہیں۔
کیا واقعی  امریکی خاتون اول کی بھی کوئی ہمشکل ہیں؟

Browse Latest Weird News in Urdu