ہانگ کانگ میں 4 بیڈ کا لگژری گھر۔ قیمت صرف 15 ارب 70 کروڑ روپے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 نومبر 2017 23:33

ہانگ کانگ میں 4 بیڈ کا لگژری گھر۔ قیمت صرف 15 ارب 70 کروڑ روپے
ہانگ  کانگ کے ایک انتہائی مہنگے علاقے میں  4 کمروں کا ایک لگژری گھر 1.16 ارب ہانگ کانگ ڈالر یا 148.7 ملین امریکی ڈالر یا 15 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپوں میں  فروخت ہوا ہے۔اس گھر کے فی مربع فٹ کی قیمت فروخت 16 ہزار 200 ڈالر ہے۔اس گھر کے خریدار کا ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہانگ کانگ آئی لینڈ میں سب سے بلند مقام پر واقع اس 9178 مربع فٹ یا 853 مربع میٹر کی عمارت کا ڈیزائن لندن کی ایک کمپنی ڈیوڈ کولنزسٹوڈیو نے  بنایا ہے۔

اس عمارت سے وکٹوریہ ہاربر کا دلفریب نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ویلاک  پراپرٹیز نامی  کمپنی نے پچھلے سال اس بلڈنگ میں میں 107 ملین ڈالر میں بھی لگژری گھر فروخت کیے تھے۔جون میں اس علاقے میں قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جو مستقبل قریب میں کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu