کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی شرٹ کھول کر ثابت کر دیا کہ عوام انہیں جیسا سمجھتی ہے وہ ویسے ہی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 نومبر 2017 23:35

کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی شرٹ کھول کر ثابت کر دیا کہ عوام انہیں جیسا سمجھتی ہے وہ ویسے ہی ہیں

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو  کینیڈا کے شہری اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس ہالووین پر ثابت کر دیا کہ وہ ہیرو نہیں بلکہ سپر ہیرو ہیں۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ  کے ہاؤس آف  کامنز میں خطاب کے بعد وہ سیڑھیاں اتر کر آ رہے تھے کہ اُن کا سامنا پریس فوٹو گرافروں سے ہوا۔

(جاری ہے)

سیڑھیوں سے اتر کر جسٹن ٹروڈو نے  اپنی شرٹ کو ہٹا کر دکھایا کہ انہوں نے نیچے سپرہیرو”سپر مین“ کا سٹیوم پہنا ہوا ہے۔

اس کے بعد وہ رکے نہیں بلکہ ایسے ہی چلتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے جس وقت ہاؤس آف کامنز سے خطاب کیا اس وقت بھی وہ اپنے لباس کے نیچے سپرمین کا کاسٹیوم پہنےہوئے تھے۔
جسٹن ٹروڈو ہرسال ہالووین پر بہت سوچ سمجھ کر کاسٹیوم کا انتخاب کرتےہیں۔ پچھلے سال انہوں نے لٹل پرنس کا کاسٹیوم پہنا تھا، اس سے پچھلے سال  وہ سٹار وار کےہان سولو بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu