طالبعلم نے بلیو وہیل طرز کی آن لائن گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے لیکچرارکو کلاس روم میں قتل کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 2 نومبر 2017 17:01

طالبعلم نے بلیو وہیل طرز کی آن لائن گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے لیکچرارکو کلاس روم میں قتل کر دیا
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02نومبر 2017ء):روسی طالبعلم نے بلیو وہیل طرز کی آن لائن گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے لیکچرارکو کلاس روم میں قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اینڈرے نامی روسی طالبعلم نے بلیو وہیل طرز کی آن لائن گیم کا 50واں ٹاسک پورا کرنیکے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

اینڈرے نے پہلے تو کلاس میں موجود اپنے 45سالہ لیکچرار کے ساتھ سیلفی لی اور پھر اسی لیکچرار کے گلے کو آری سے کاٹ کر قتل کر دیا اور اس کے قتل کے بعد اسکی لاش کے ساتھ پھر سیلفی لی ۔

سیلفی میں اینڈرے کافی خوش نظر آرہا ہے ۔پولیس نے اینڈرے کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پہلے پہل کچھ قریبی لوگوں نے بتایا کہ اینڈرے اپنے استاد سے مخاصمت رکھتا تھا اسی بنیاد پر اس نے اسے قتل کیا۔ لیکن بعد میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو معلوم ہوا کہ یہ قتل بلیو وہیل طرز کی گیم کا دیا ہوا ٹاسک تھا ۔ مقتول عرصے دراز سے اسی کالج میں درس و تدریس کے شعبے سے وابسطہ تھا اور3بچوں کا باپ بھی تھا ۔
طالبعلم نے بلیو وہیل طرز کی آن لائن گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے لیکچرارکو ..

Browse Latest Weird News in Urdu