دو اجنبی مرد اور عورت جہاز میں سرعام رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے۔ سنگین جرائم کا مقدمہ ہوسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 نومبر 2017 23:30

دو اجنبی مرد اور عورت جہاز میں سرعام  رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے۔ سنگین جرائم کا مقدمہ ہوسکتا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ائیر لائن کے طیارے میں رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے دواجنبی مرد اور عورت پر سنگین جرائم  کا مقدمہ بن سکتا ہے۔
48 سالہ  عورت اور 28سالہ مرد لاس اینجلس سے ڈیٹرائٹ جاتے ہوئے  جہاز میں دوران پرواز ہی ایک دوسرے سے ملے تھے۔دونوں جہاز میں ایک دوسرے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ عورت  کی آخری منزل نیشویل  تھی اور مرد کو میامی جانا تھا۔

جلد ہی دونوں کی قربتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی اور دونوں اپنی نشتوں پر ہی بے ہودہ حرکات کرنے لگے۔

(جاری ہے)


جہاز میں سوار ایک خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اس طرح کی بے ہودہ حرکات ویسے ہی غیر مناسب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بچے ہوتے ہیں، گھروالے ہوتے ہیں، معمر افراد ہوتے ہیں۔ اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک اور مسافر نے کہا کہ اگر لوگ اس طرح خود کو بے عزت کریں اور دوسروں کو بے عزت  کریں تو کچھ بندوبست تو کرنا ہی چاہیے۔
ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مرد اور عورت کو نامناسب رویے سے لیکر سنگین جرم تک کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu