80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے پوسٹل ٹرک میں چوری کی واردات۔ سیکورٹی کیمرے نے فوٹیج بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 نومبر 2017 23:30

80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے پوسٹل ٹرک  میں چوری کی واردات۔ سیکورٹی کیمرے نے فوٹیج بنا لی

سوئیڈن کی پوسٹل سروس نے سیکورٹی کیمروںکی فوٹیج شیئر کی ہے۔ یہ فوٹیج پوسٹل  ٹرک کےاندر لگے سیکورٹی کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس فوٹیج میں نڈر چوروں کو چلتے ٹرک میں گھستے اور چوری کر کے باہر نکلتے دکھایا گیا ہے۔
PostNord Sverige نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں چوروں کو80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلتے ٹرک کے اندر گھستے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چور ایک چلتی کار کے بونٹ پر چڑھ کر اندر داخل ہوئے تھے۔
پوسٹل سروس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی پوسٹل ٹرک میں چوری ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے اس کے اندر بھی سیکورٹی کیمرہ لگا دیا  گیا تھا۔چوروں کی جرات  دیکھ کر پوسٹل سروس کے سیکورٹی  آفیسرز بھی حیران رہ گئے۔
PostNord کے ہیڈ آف سیکورٹی ایلکس لارسن نے بتایا کہ وہ رئیل ٹائم میں اس واردات کو دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے پولیس کو فون کیا، جس کے بعد پولیس کی بروقت کاروائی سے عالمی مجرموں کایہ گینگ پکڑا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu