سمندر میں تیرتے آسیب زدہ شہر نے ماہرین کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 نومبر 2017 23:45

سمندر میں تیرتے آسیب زدہ شہر نے ماہرین کو حیران کر دیا

بحرالکاہل  میں ایک ایسا پراسرار آسیب زدہ قدیم شہر تیر رہا ہے، جس نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہرین آثاریات اب اس قابل ہوئے ہیں کہ نان ماڈول کے تباہ حال شہر کو دیکھ سکیں۔ اس سے پہلے اس کے دوردراز مقام پر واقع ہونے کی وجہ سےاس تک رسائی  بہت مشکل تھی ۔
یہ شہر مائیکرونیشین جزیرے پوناپی کے پاس دریافت ہوا تھا۔

اس شہر میں 97 بڑے بڑے  جزیرہ نما  انفرادی بلاکس  بھی ہیں جنہیں پانی پر بنایا گیا ہے۔ان کے بیچ پانی  میں ہی راستے ہیں۔ یہ شہر چاروں طرف سے سمندر میں گھر ہوا ہے۔ کچھ لوگ اسے ہی اٹلانٹس کا گمشدہ شہر سمجھتے ہیں۔
اس شہر کے نام ”نان ماڈول“ کا مطلب ”کے درمیان جگہ“ ہے۔ اس پراسرار شہر کو دیکھ کر ماہر آثاریات بھی حیرت سے اپنا سر کھجا رہے ہیں۔

(جاری ہے)


مہم جو جارج کورونس مائیکرونیشین جزیرے  پوناپی  کے ساحل پر کچھ تو عجیب و غریب ہے۔یہاں قریباً 100 جزیرے ہیں، جو بالکل ایک سے ہیں۔ان کے ایسا ہونے کی وجہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔نان ماڈول کا شہر لاس اینجلس سے 2500 میل اور آسٹریلیا سے 1600 میل دور ہے۔ کبھی اس جگہ پر قدیم دور کے انسان بستے تھے، جن کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ اس شہر کے گرد 25 فٹ اونچی اور 17 فٹ چوڑی دیوار بھی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ شہر آسیب زدہ ہے۔ بہت سے لوگ تو اسے بھوتوں کا شہر کہتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu