مشرقی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیوں کو آگ لگا دی، 2 شدید زخمی۔ واقعے کی تصویر نے ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 9 نومبر 2017 13:46

مشرقی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیوں کو آگ لگا دی، 2 شدید زخمی۔ واقعے کی تصویر نے ایوارڈ جیت لیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) ریاست مغربی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک بڑا ہاتھی اور اس کا بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے جلتے گیند اور پٹاخے ہاتھیوں پر پھینکے جس کے نتیجہ میں ایک بڑا ہاتھی اور اس کا بچہ شدید زخمی ہو گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست بنگال ذہین، بھلے مانس اور معاشرتی تعلقات نبھانے والے اس جانور کے رہنے کے لئے اب جہنم بن چکی ہے۔ دوسری جانب ویب سائٹس پر جلتے ہاتھیوں کی تصویر بہت سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس فوٹوگرافر نے اس تصویر کو بنایا تھا، اسے ایک وائلڈ لائف میگزین نے 2017کا وائلڈ لائف فوٹو گرافی ایوارڈ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu