سیاح سے چھینی ہوئی کافی پینے پر بندر کا بچہ 10 گھنٹے کے لیے بے ہوش ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 نومبر 2017 23:49

سیاح سے چھینی ہوئی کافی پینے پر بندر کا بچہ 10 گھنٹے کے لیے بے ہوش ہوگیا

بچوں کے لیے کافی پینا  کتنا خطرناک ہوتا ہے ، اس کا انداز اس خبر کو پڑھ کر لگایا جا سکتا ہے۔بنکاک میں ایک شرارتی بندر کےبچے نے ایک سیاح سے کافی کا فلاسک چھینا اور  کافی پی گیا۔کافی پیتے ہی چند سیکنڈوں میں  بندر کا بچہ نیچے گرا اور بے ہوش ہوگا۔

(جاری ہے)


جانوروں کے ڈاکٹر فوراً موقع پر پہنچے اور بندر کو دوا دی گئی، بندر کو  ہوش نہ آیا تو اسے  ہسپتال پہنچادیاگیا۔ ہسپتال پہنچ کر علاج کے بعد بھی  6 ماہ کےاس بندر کو 10 گھنٹوں بعد ہوش آیا۔ ڈاکٹروں نے بندر کے اس بچے کو اس وقت تک ہسپتال میں رکھا، جب تک وہ اس کی صحت کی طرف سے بے فکر نہیں ہوگئے۔ اس کے بعد بندر کو واپس چھوڑ دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu