شوہر گھر کے سارے کام خود کیوں کرتا ہے۔مصری دلہن نے خلع کا مطالبہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 نومبر 2017 23:43

شوہر گھر کے سارے کام خود کیوں کرتا ہے۔مصری دلہن نے خلع  کا مطالبہ کر دیا

28سالہ نئی نویلی مصری دلہن ، سمر، نے شادی کےدو ہفتوں بعد ہی اپنے شوہر سے خلع  کا مطالبہ کر دیا۔ اس کاموقف ہے کہ اس کا شوہر گھر کے تمام کام اپنے ہاتھ سے کیوں کرتا ہے۔
31سالہ شوہر  کا کپڑے کا  کاروبار ہے۔ کاروبار اکثر ملازمین سنبھالتے ہیں، اس لیے شوہر  گھر میں کافی وقت گزار لیتا ہے۔ سمر کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر محمد ایس بیوی کی طرح برتاؤ کر رہاہے، اب وہ اپنے شوہر سے بور ہوگئی ہے۔

محمد ایس نہ صرف گھر کے تمام کام خود کرتا ہے بلکہ اپنی بیوی کو گھر کے کاموں کےقریب بھی نہیں پھٹکنے دیتا۔جب سمر نے کام کرنے کی ضد کی تو محمد ایس نے کہا کہ اس کے گھر میں اسی کےاصولوں کے تحت رہنا پڑے گا۔
سمر کا کہنا ہے کہ اُنکی شادی کو دو ہفتے ہوئے ہیں، وہ دو سال سے محمد ایس کو جانتی ہے لیکن اب اسے شوہر کا گھر کے کام کرنا برداشت نہیں۔

(جاری ہے)


سمر نے ایک اخبار کو بتایا کہ میرا شوہر خاتون خانہ بنا ہوا ہے، وہ مجھے کسی چیز کو ہاتھ لگانے نہیں دیتا، وہ ہی کھانا پکاتا ہے، کپڑے دھوتا ہےاور گھر کے کام کرتا ہے۔

سمر کا کہنا ہے کہ اس گھر میں وہ اپنی مرضی سے ٹی وی بھی نہیں رکھ سکتی۔ سمر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے لیکن وہ اس نے ملازمین کے حوالے کر کے گھر سنبھال لیا ہےاور میں بیٹھ کر اسے دیکھتی رہتی ہوں۔
اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب سمر نے اپنی ساس کو شوہر کے بارے میں بتایا تو ساس نے اسے مزید حیران کردیا۔

ساس نے بتایا کہ محمد ایس نے  شادی سے پہلے  والدین کے ساتھ رہتے ہوئے کبھی اپنے گھر میں کسی کام کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا۔
سمر نے نیو قائرہ  کی فیملی کورٹ میں خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ میرا شوہر مجھے اپنے ہی گھر میں کام کرنے کی آزادی نہیں دے رہا اور میں ہوٹل میں رہنے والے   مہمان کی طرح محسوس کر رہی ہوں۔سمر کا یہ مقدمہ ابھی عدالت میں چل رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu