فیس بک کا آسٹریلیوی صارفین سے ذاتی فحش تصاویر بھیجنے کا مطالبہ۔ آسٹریلیوی حکومت نے بھی فیس بک کی حمایت کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 نومبر 2017 23:37

فیس بک کا آسٹریلیوی صارفین سے  ذاتی فحش تصاویر بھیجنے کا مطالبہ۔ آسٹریلیوی حکومت نے بھی فیس بک کی  حمایت کر دی

فیس بک کی کوشش ہے کہ اپنے پلیٹ فارم کو  انتقامی فحش موادسے پاک کر  دے۔ اسی لیے فیس بک نے صارفین سے اُن کی ذاتی فحش تصاویر کا مطالبہ کر دیا ہے۔
آسٹریلیوی حکومت کے ای سیفٹی کمشنر آفس  نے فیس بک کے اس پائلٹ پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی تصاویر صارفین کی مرضی کے بغیر پوسٹ کیے جانے کے خلاف فیس بک کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)


ایسے صارفین جو اس بات سے پریشان ہیں کہ   کسی کےپاس محفوظ ان کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ نہ ہوجائیں، فیس بک اُن صارفین سے کہہ رہا ہے کہ وہ خود ہی اپنی ایسی تصاویر فیس بک کو بھیج دیں، تاکہ یہ تصاویر فیس بک کے ڈیٹا بیس میں شامل ہو جائیں اور جیسےہی اس طرح کی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ ہو، اسے بلاک کیا جاسکے۔
آسٹریلیوی ای آفس کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو فیس بک پر   اپنی کوئی تصویر  پوسٹ ہونے سے ڈرتے ہیں، وہ ایک فارم بھرنے کے بعد میسنجر پر خود کو ہی اپنی تصاویر بھیج لیں۔اس کے بعد فیس بک کسی بھی شخص کو اس جیسی تصویر پوسٹ کرنے نہیں  دے گا ۔یہ محدود پائلٹ پروگرام امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu