دنیا کا سب سے طویل ترین ائیر کرافٹ ”فلائنگ بم“ حادثے میں تباہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 نومبر 2017 23:50

دنیا کا سب سے طویل ترین ائیر کرافٹ ”فلائنگ بم“ حادثے میں تباہ ہوگیا

فلائنگ بم  کے نام سے معروف  دنیا کے طویل ترین ائیر کرافٹ  کو ایک حادثے میں اچھا خاصا نقصان پہنچا ہے۔ 20 ٹن کے ائیر لینڈر 10 کے حادثے کی تصاویر میں اس کی کینوپی  کو   زمین پر گرے دکھایا گیا ہے ۔92 میٹر لمبے  ائیر شپ کی مالیت 100 ملین پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پچھلے سال 24 اگست کو بھی یہ ائیر شپ  بجلی کی تاروں میں پھنس گیا تھا۔اس کے بعد اب یہ اس ائیر شپ کی دوسری پرواز تھی۔
اس ائیر شپ کو ہائی بریڈ ائیر وہیکلز نے بتایا ہے۔ جمعے کو اس کی تجرباتی پرواز سے پہلے پولیس کو بھی بلایا گیا تھا تاکہ اس علاقے  کی ناکا بندی کر دی جائے۔
ائیر شپ کے اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دنیا کا سب سے طویل ترین ائیر کرافٹ ”فلائنگ بم“ حادثے میں تباہ ہوگیا

Browse Latest Weird News in Urdu