لائبریری میں داخلے پر پابندی لگنے کی وجہ سے بلا راتوں رات انٹرنیٹ اسٹار بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 دسمبر 2017 23:49

لائبریری میں داخلے پر  پابندی لگنے  کی وجہ سے بلا راتوں رات انٹرنیٹ اسٹار بن گیا

مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک بلے پر قریبی کالج کیمپس کی لائبریری میں داخلے پر پابندی کیا لگی وہ تو اراتوں رات انٹرنیٹ سٹار بن گیا۔
میکس نامی بلا اس وقت پوری دنیا میں مشہور ہوگیاا جب میکالیسٹر کالج لائبریری کے داخلی دروازے پر لگے نوٹس کی تصاویر آن لائن گردش کرنے لگیں۔
بورڈ پر لکھا تھا:
”برائے مہربانی اس بلے کو اندر مت آنے دیں۔


اس کا نام میکس ہے۔
میکس اچھا ہے۔

(جاری ہے)


اس کی مالکن میکس کو لائبریری  میں نہیں دیکھنا چاہتی۔
ہم میکس کو لائبریری میں نہیں دیکھنا چاہتے۔
میکس لائبریری میں آنا چاہتا ہے۔
برائے مہربانی میکس کو لائبریری میں داخل ہونے نہ دیں۔“
لائبریری کے دروازے پر لگے اس نوٹس کے وائرل ہونے کے بعد  ایک دوسرے ڈیپارٹمنٹ نے بھی میکس کی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں اسے لیپ ٹاپ کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا ہے۔
میکس کی مالکن کونی لپٹن کا کہنا ہےکہ کیمپس میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے وہ میکس کو گھر میں  ہی بند رکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu