دنیا کی خوبصورت ترین چھ سالہ بچی کے انسٹا گرام فالوور کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 دسمبر 2017 23:48

دنیا کی خوبصورت ترین چھ سالہ بچی کے انسٹا گرام فالوور کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی
انسٹاگرام پر پانچ لاکھ فالوور ہونا  کوئی بچوں کا کھیل نہیں لیکن  جہاں معاملہ دنیا کی خوبصورت ترین سمجھی جانے والی بچی کا ہوتو یہ تعداد زیادہ نہیں۔انستازیہ،  جسے اینا کےنام سے بھی جانا جاتا ہے،  کی عمر صرف 6سال ہے۔صرف 6 سال کی عمر میں انسٹاگرام پر اس کے فالوور کی تعداد  بہت سے معروف ٹی وی سٹارز سے بھی زیادہ  یعنی 5 لاکھ 23 ہزار  ہے۔اینا کی حسین آنکھیں اور گڑیاؤں جیسے خدوخال  اس کی مقبولیت کا باعث ہیں۔

اس کی حالیہ تصاویر میں سے ایک میں وہ مکمل حسن کا شاہکار نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

اینا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ  اس کی ماں ہی دیکھتی ہے، جس کا نام بھی اینا ہے۔
بہت سے لوگ جہاں  لٹل اینا کی تصاویر دیکھ کر خوش ہوتے ہیں وہاں بہت سے لوگوں نے اتنی چھوٹی سی بچی پر میک اپ کیے جانے کو ظلم قرار دیا ہے۔  اینا ا کا انسٹاگرام پیج اس کی ماں جولائی 2015 سے چلا رہی ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں اس کی مقبولیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ وہ اب تک اینا کی 840 سے زیادہ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔ ان تصاویر نے اینا کو اتنا زیادہ مقبول کر دیا ہے کہ اینا ایک کامیاب چائلڈ ماڈل کے طور پر روس کے بڑے نامی گرامی برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہے، جن میں Amoreco اور Kisabiano بھی شامل ہیں۔

دنیا کی خوبصورت ترین چھ سالہ بچی کے انسٹا گرام فالوور کی تعداد پانچ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu