جس شخص کی آخری رسومات 7 ماہ پہلے ادا کر دی گئی تھیں وہ زندہ سلامت گھر واپس آگیا
امین اکبر بدھ 3 جنوری 2018 23:34
ایک تھائی خاندان کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب ایک سات ماہ قبل جلایا گیا مردہ شخص ان کی آنکھوں کے سامنے چلتا ہوا گھر کے اندر ایسے داخل ہوگیا جیسےاسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ تھا
تھائی لینڈ کے سی سا کیت صوبے سے تعلق رکھنے والا 44 سالہ شخص ساکورن ساچیوا دو سال تک ملک کے مختلف حصوں میں کشتی پر مچھلیاں پکڑنے کا کام کرنے کے بعد آخرکار اپنے گھر واپس آن پہنچا۔
اس تمام عرصے میں اس نے اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں کیا تھا ، اس لیے اسے کسی قسم کے پرجوش استقبال کی امید ہرگز نہ تھی مگر اس کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی یہ بات نہ تھی کہ اسے ایک بھوت سمجھ کر سلوک کیا جائے گا۔
17 دسمبر کو جب وہ اپنے گھر میں داخل ہوا تو اس کے گھر والے اسے چھو کر یقین کرنے کی کوشش کرنے لگے کہ آیا وہ حقیقت میں ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
مئی میں نانگ لیانگ ،جہاں وہ کام کیا کرتا تھا، کی پولیس نے ساکورن کے خاندان سے رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ وہ نظام ہضم خراب ہونے کے بعد وفات پاچکا ہے ۔
انہیں اس کی لاش کی شناخت کرکے اسے لے جانے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہیں بنکاک کے علاقے فرانیکون تک سفر کرنا پڑا،جہاں انہیں اس کی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔اس کے بعد وہ اس کی لاش کو لے گئے۔
پھولا ہوا مردہ جسم شناخت کرنا مشکل تھا لیکن ساکورن کے 33 سالہ کزن نیکورنچائی پمکلین نے غور کیا کہ مردہ شخص کے دانت ساکورن کے دانتوں سے مختلف تھے کیونکہ اس کے سامنے کے دو دانت غائب تھے۔
اس نے ایک سرکاری اہلکار سے اس کا ذکر بھی کیا جو لاش کو لے جانے کے سلسلے میں ہدایات دینے میں مصروف تھا، اہلکار نے بس اتنا کہا کہ لاش اٹھاؤ اور جاؤ۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ وہ لاش کو سی سا کیت لے آئے جہاں انہوں نے مردہ کو جلانے سے قبل تین روز تک مختلف مذہبی رسومات ادا کرنی تھیں۔
اس تمام عرصے میں اصل ساکورن نانگ لیانگ میں زندہ اور صحیح سلامت کام کرنے میں مصروف تھا جیسا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے کرتا آ رہا تھا۔ چند ہفتے قبل اس نے نوکری چھوڑ کر گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کی واپسی اس کے گھر والوں کے لیے صدمہ ثابت ہو گی۔
اپنی موت کا قصہ گھر والوں سے سننے کے بعد ساکورن نے کہا کہ ایک موقع پر اس کے ساتھ کام کرنے والے میانمار کے ایک شخص نے اس کا شناختی کارڈ چرا لیا تھا اور پھر وہ غائب ہو گیا۔ اگرچہ اس نے کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد نیا کارڈ حاصل کرلیا لیکن اس نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ کوئی اس کا کارڈ استعمال کر رہا ہوگا۔
ساکورن کے لیے اب سب سے بڑا مسئلہ اس وقت بیورو آف رجسٹریشن ایڈمنسٹریشن سے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کروانا ہے جو کہ سات ماہ قبل سرکاری طور پر اس کو مردہ قرار دے چکے تھے۔
اور پولیس کے لیے اب صرف ایک مسئلہ حل طلب ہے کہ وہ اس مردہ شخص کی شناخت پتہ لگائے جس کوساکورن سمجھ کر جلا دیا گیا تھا۔ انہیں امید ہے کہ وہ جلانے کے بعد ہڈیوں کی باقیات سے اس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اس طرح کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ جنوری میں بھی ایک 82 سالہ انڈین خاتون ولاسا 40 سال بعد اپنے گھر لوٹ آئی جبکہ اس کے گھر والے اسے مردہ سمجھ چکے تھے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-