لوویزیانا پولیس نے ڈزنی فلم فروزن کی کوئین ایلسا کی گرفتاری پر 10 کروڑ ڈالر کا انعام رکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 جنوری 2018 23:28

لوویزیانا پولیس نے ڈزنی فلم فروزن کی  کوئین ایلسا کی گرفتاری پر 10 کروڑ ڈالر کا انعام رکھ دیا

لوویزیانا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے  سردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال  پر  ڈزنی لینڈ کی اینی میٹڈ فلم فروزن کی کردار ایلسا کے حراستی وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔
سائیڈل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک  پوسٹ میں  اس افسانوی کردار کے حراستی وارنٹ جاری کرنے کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)


ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آپ موسم کو دیکھ سکتے ہیں، وہ بہت خطرناک لڑکی ہے، اس کے پاس احتیاط سے جائیں۔فیس بک پوسٹ میں ایلسا کو زندہ یا مردہ پکڑنے کا اشتہار شیئر کیا گیا ہے، جس میں اسے پکڑنے والے کو 100 ملین ڈالرانعام دینے کا بھی بتایا گیا ہے۔
پچھلے سال بھی شدید سردی کے باعث ہارلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایلسا کے لیے اسی طرح کا حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu