چھ سال پہلے کھایا گیا چٹنی کا ساشے عورت کے پیٹ کے درد کی اصل وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 جنوری 2018 23:28

چھ سال پہلے کھایا گیا چٹنی  کا ساشے  عورت کے پیٹ کے درد کی اصل وجہ

ایک عورت کا خیال تھا کہ وہ پیٹ کی ایک بیماری کروہن کا شکار ہے۔وہ گزشتہ چھ سالوں سے یہی سمجھ رہی تھی۔تاہم اب سرجری سے پتا چلا ہے کہ اس کے پیٹ کے درد کی اصل وجہ ایک چٹنی  کا  ساشے ہے۔
اسلاو، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس 41سالہ عورت کے آپریشن کا فیصلہ تین دن کے شدید درد اور الٹیوں کے باعث کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


آپریشن کیا گیا تو اس کی چھوٹی  آنت کے ساتھ  دو ٹکڑوں میں تقسیم چٹنی کا  ساشے  چپکا ہوا تھا، جس پر اب تک برانڈ کا نام  بھی پڑھا جا رہا تھا۔


برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عورت کو ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں، جس میں اس نے چٹنی کو شاشے سمیت کھایا ہو۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا کیس ہے جس میں پلاسٹک پیکیجنگ کھانے سے کروہن کی علامات سامنے آئیں ہیں، اس سے پلے ٹوتھ پک نگلنے کے ایک کیس میں اس بیماری کی علامات سامنے آئیں تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu