شراب کی پابندی سے بچنے کے لیے نوجوانوں نے جزیرہ تعمیر کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 جنوری 2018 21:56

شراب کی پابندی سے بچنے کے لیے    نوجوانوں نے جزیرہ  تعمیر کر لیا

نیوزی لینڈ کے کچھ نوجوانوں نے   عوامی مقامات پر شراب نوشی  کی پابندی سے بچنے کےلیے ساحلی پانیوں میں ایک  چھوٹا سا جزیرہ بنایا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کچھ منچلے نوجوانوں نے  پانی کی کم سطح کے وقت کورومانڈل جزیرہ نما میں ٹایروا میں ایک چھوٹا سا جزیرہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


جزیرہ بنا کر انہوں نے وہاں پر  ایک پکنک ٹیبل اور آئس باکس بھی فکس کر دیا۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں کو بتایا کہ وہ عالمی سمندر میں  ہیں، اس لیے ان پر مقامی شراب نہ پینے کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
اس علاقے میں عوامی مقامات پر شراب پینے پر پابندی ہے۔ جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے، اسے 180 ڈالر جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu