ایک شخص نے بنک سے لوٹی گئی رقم سے منگنی کی انگوٹھی خرید لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 جنوری 2018 23:12

ایک شخص نے بنک سے لوٹی گئی رقم سے منگنی کی انگوٹھی خرید لی

حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اوہائیو میں ایک بنک لوٹا اور اس رقم سے اپنی منگیتر کے لیے انگوٹھی خریدلی۔
اخبار  ہیملٹن مڈل ٹاؤن جرنل کے مطابق ایک 36 سالہ شخص ڈسٹن پیڈرسن پر 16 دسمبر کو ٹرینٹن کی ففتھ تھرڈ بنک برانچ  کو لوٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پیڈرسن نے بنک لوٹنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر 4,500 ڈالر کی انگوٹھی خریدی اور اگلے ہی روز اسے اپنی منگیتر کو  پیش کردیا۔

(جاری ہے)


ٹرینٹن پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ بدھ کے روز 8,800 ڈالر کی رقم لوٹی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بٹلر کاؤنٹی بنک کی ڈکیتی کے چھ روز بعد ایک شخص کو بالکل اسی طرز کا ہیٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جیسا بنک لوٹنے والے نے پہنا تھا۔اس طرح پیڈرسن کی شناخت ہوئی۔
پیڈرسن نے کسی بھی بنک کو لوٹنے سے انکار کیا ہے لیکن پولیس کے مطابق موقع کی تصاویر کا ریکارڈ دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ پیڈرسن اس ڈاکو سے مشابہت رکھتا ہے۔
پیڈرسن کا وکیل اس معاملے میں کوئی بھی بات کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu