پوسٹ مارٹم سے چند لمحے پہلے مردہ زندہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جنوری 2018 23:24

پوسٹ مارٹم سے چند لمحے پہلے مردہ زندہ ہوگیا

اسپین میں ایک شخص کو تین ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھاتاہم وہ زندہ تھا۔ نیوز رپورٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم کی میز پر ہی اس شخص کے سانس لینے سے  ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ وہ شخص زندہ ہے۔
29 سالہ گونزلو مونٹویا جیمیزشمالی اسپین کی ایک جیل میں قیدی تھا۔اتوار کے روز وہ اپنے سیل میں بے جان حالت میں پایا گیا تو اسے مردہ سمجھ لیا گیا۔ تین فارنزک ڈاکٹروں  نے اس کا معائنہ کیا اور اسے  مردہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)


لیکن چار گھنٹے بعد جب جیمنز کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے اس کے جسم پر نشانات تک لگائے جا چکے تھے تو اچانک اس میں زندگی کے آثار نظر آنے لگے۔ اب وہ مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس میں ہے لیکن اسے آسٹیورس، اسپین کے مرکزی یونیورسٹی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی  شخص کو مردہ قرار دیا گیا ہو جبکہ وہ زندہ ہو۔  2014ء میں بی بی سی نیوز کے مطابق پولینڈ کی 91 سالہ خاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا تھا. 11 گھنٹے مردہ خانے میں گزارنے کے بعد جب اس کا جسم بیگ کے اندر حرکت میں آیا تو اسٹاف کو پتہ چلا کہ وہ زندہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu