سائنسدانوں نے دھنک رنگ ڈائنو سار دریافت کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 جنوری 2018 23:08

سائنسدانوں نے دھنک رنگ ڈائنو سار دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک مکمل دھنک رنگ ڈائنوسار دریافت کیا ہے۔کوے کے سائز کے  اس ڈائنوسار پرندے کے  تمام پر رنگین تھے۔ یہ پرندہ 161 ملین سال پہلے چین میں پایا جاتا تھا۔اس ڈائنو سار کو   کائی ہانگ (مینڈرین میں مطلب قوس قزاح)  کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈائنوسار کے محفوظ فوسل کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس پرندے کے پر مکمل رنگین تھے۔
سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ اس پرندے کے پر گردن اور سر سے ویسے ہی رنگین تھے،جیسے ہمنگ برڈ کے ہوتے ہیں۔ انہیں چینی صوبے ہیبی میں دریافت کیا گیا ہے۔ ماہرحیاتیات  ، چاڈ الیاسن، کا کہنا ہے کہ جراسک ورلڈ اس سے زیادہ رنگین تھی، جتنی ہم سوچتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu