انسانوں سے تنگ آ کر ایک خاتون نے بھوت سے شادی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 جنوری 2018 23:25

انسانوں سے تنگ آ کر ایک خاتون نے بھوت سے شادی کر لی
45 سالہ ایمنڈا ٹیگو اور اس کے شوہر جیک کے تعلق بالکل ویسا ہی ہے جیسا عام طور پر دو شادی شدہ افراد کا ہوتا ہے۔ ایمنڈا کو اس حقیقت سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جیک تقریباً 300 سال سے مر چکا ہے۔اس حقیقت سے  ان کے باہمی تعلق پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔وہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرتے ہیں اور گھومنے پھرنے بھی ساتھ جاتے ہیں۔
گرچہ ڈاؤن پیٹریک، شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی  ایمنڈا کے اپنے سابقہ انسان شوہر سے پانچ بچے بھی ہیں لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر جیک کی مانند کسی سے اتنا قریبی تعلق محسوس نہیں کرتی۔

اس نے کبھی جیک کو جسمانی شکل میں نہیں دیکھا۔ایمنڈا کا کہنا ہے کہ وہ سیاہ بالوں والا ایک ہیٹن قزاق ہے  جسے 1700 میں اپنے جرائم کی بنا پر سزائے موت دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)


بقول ایمنڈا کے  جیک جس نے اپنی زندگی کے دوران کبھی شادی نہیں کی تھی ،ایک طاقتور روح ہے جو کہ اسٹیریو اور لائٹس کو آن یا آف کر سکتا ہے اور چیزوں کو حرکت بھی دے سکتا ہے۔ایمنڈا کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوں نے جیک سے رشتہ جوڑنے کے معاملے میں اس سے مکمل تعاون کیا ہے۔


شادی پر اس جوڑے نے سمندر کا سفر کیا جہاں ان کے رشتے کو قانونی حیثیت دی گئی۔ اس تقریب میں ایک کشتی پر اس کے قریبی دوست اور گھر والوں کو ملا کر کل 12 افراد  سوار تھے۔انہوں نے جیک کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک کھوپڑی اور ہڈیوں کے نشانات والا ایک جھنڈا بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu