مصر ،طلاق کی خوشی میں خاتون کا جشن،دوستوں کو بلاکر دعوت

شوہر کے عذاب سے نجات پانے پر طلاق کی خوشی کا جشن منانے کا اہتمام کیا،دیناعبداللہ سلیمان کی گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 12:10

مصر ،طلاق کی خوشی میں خاتون کا جشن،دوستوں کو بلاکر دعوت
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) مصرمیں جہاں معمولی واقعات پر طلاق معمول کی بات ہے وہاں ایک خاتون نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے شوہر سے طلاق لینے کے بعد ’آزادی کا جشن‘ منا کر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔عرب ٹی وی کے مطابق 27 سالہ دینا عبداللہ سلیمان کا تعلق المنوفیہ بدلتا گورنری کے شہر قویسنا سے ہے۔ حال ہی میں اس نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

(جاری ہے)

دینا سلیماننے بتایا کہ شادی کے بعد دو سالہ عرصہ اس کے لیے مسلسل پریشانیوں کا باعث بنا۔ اس نے شوہر کے’عذاب‘ سے نجات پانے پر طلاق کی خوشی کا جشن منانے کا اہتمام کیا جس میں دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا۔دینا کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کیساتھ اختلافات اور تنازعات ساس کے گھر میں رہنے سے پیدا ہوئے۔ شوہر نے دھمکی دی کہ مجھے اس کی ماں اور بہنوں کے ساتھ ہی رہنا ہوگا ورنہ اسے تنہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu