صدام حسین نے ایک رومانوی ناول بھی لکھا تھا، جو ایمزون پر ابھی بھی خریدا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 جنوری 2018 23:48

صدام حسین نے ایک رومانوی ناول بھی لکھا تھا، جو  ایمزون پر  ابھی بھی خریدا جا سکتا ہے

صدام حسین نے ایک رومانوی ناول بھی لکھا تھا، جسے ایمزون سے ابھی بھی خریدا جا سکتا ہے۔
2000 میں صدام حسین نے ایک رومانوی ناول شائع کیا تھا۔ ”زبیبہ اور بادشادہ“ نامی یہ ناول 160 صفحات پر مشتمل ہے۔ عراق میں اس ناول کی ایک ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں لیکن مغربی ممالک میں یہ زیادہ فروخت نہیں ہوا۔ جب یہ ناول جاری ہوا تو سی آئی اے نے بھی اس  کا اچھی طرح تجزیہ کیاتھا۔


اس ناول کی کہانی میں ہزاروں سال قدیم زمانہ دکھا یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناول میں ایک بادشاہ کو ایک غریب دیہاتی عورت زبیبہ سے محبت ہوجاتی ہے۔ اس ناول میں مذہب، قومیت اور دل کو چھونے والے دوسرے موضوعات کو بھی ڈسکس کیا گیا ہے۔ناول میں مختلف کرداروں اور جانوروں سے مختلف ممالک  کی طرف اشارہ کرنے کی کوشش بھی کی گئ ہے۔
زبیبہ اور بادشاہ صدام حسین کے لکھے چار ناولوں میں سے ایک ہے۔ سی آئی اے کے ایجنٹوں کا خیال ہےکہ صدام حسین نے کوئ ناول نہیں لکھا بلکہ انہیں کسی اور نے لکھا ہے اور صدام حسین نے انہیں اپنے نام سے شائع کرایا ہے۔ صدام حسین کے دوسرے ناولوں میں Men and the City، The Fortified Castle اور Begone, Demons شامل ہیں۔

صدام حسین نے ایک رومانوی ناول بھی لکھا تھا، جو  ایمزون پر  ابھی بھی خریدا ..

Browse Latest Weird News in Urdu