ایک گوبھی بی ایم ڈبلیو کا کباڑہ کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 جنوری 2018 23:31

ایک گوبھی بی ایم ڈبلیو  کا کباڑہ کر سکتی ہے

ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا جب ایک ٹریکٹر سے ایک گوبھی اڑتی ہوئی آئی اور اس کی بی ایم ڈبلیو  کی ونڈ سکرین کو توڑ دیا۔
ٹونی ایکلس کا تعلق  اسپالڈینگ  ، لنکنشائر سے ہے۔ٹونی اس وقت حیران رہ گیا جب ایک ٹریکٹر سے ایک گوبھی اڑتی ہوئی آئی اور اس کی بی ایم ڈبلیو کی ونڈ سکرین پر  کریک ڈال دیا۔

(جاری ہے)

ٹونی کو خوش قسمتی سے انشورنس سے 300 پاؤنڈ تو مل گئے لیکن  وہ ابھی بھی 520d estate کو استعمال نہیں کر  پا رہا۔


ٹونی کا کہنا ہے کہ آپ سوچ بھی نہں سکتے کہ ایک گوبھی کتنا نقصان کر سکتی ہے۔ ٹونی نے بتایا کہ اس نے ٹریلر سے کوئی چیز اڑتی ہوئی دیکھی اور پھر ٹؤٹنے کی تیز آواز آئی۔ اس نے ونڈ سکرین توڑی اور سائیڈ پر گر گئی۔ گاڑی میں لگے ڈیش کیم نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنا لی۔ ویڈیو میں ونڈ سکرین پر پڑنے والے کریک کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu