ضرورت گردہ کی اپیل والی شرٹ پہننے پر ایک شخص کو گردہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 جنوری 2018 23:33

ضرورت گردہ کی  اپیل  والی شرٹ پہننے پر ایک شخص کو گردہ مل گیا

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 5 بچوں کے  باپ  نے گردے کی اپیل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا جو کافی کامیاب رہا۔
اشتہاری صنعت سے تعلق رکھنے والے روبرٹ لیبوٹز کے گردے کی تبدیلی کا  آپریشن پچھلے ہفتے نیویارک کے ایک ہسپتال میں ہوا، جس کے بعد وہ  کافی خوش ہے۔
روبرٹ نے بتایا کہ اگر وہ مروجہ طریقے کے مطابق گردے کے عطیے کا انتظار کرتا تو اس کا نمبنر کئی سالوں میں اتا۔

اس نے ایک ٹی شرٹ پر اپنے خون کا گروپ، فون نمبر اور ضرورت گردہ لکھا اور اس شرٹ کو پہننا شروع کر دیا۔ روبرٹ ڈزنی لینڈ گیا تو بھی اس شرٹ کو پہنے رہا۔ کچھ دن بعد کسی نے اس شرٹ کی تصویر فیس بک پر شیئر کر دی۔ جس کے بعد اس کے فون کی گھنٹی مسلسل بجنے لگی۔ اسے مسلسل فون کالز، وائس میل اور وائس میسج آنے لگے۔

(جاری ہے)

یہ سب اجنبی لوگوں کی طرف سے تھے، جو اس کی مدد کرنا چاہتے تھے۔


روبرٹ کا کہنا ہے کہ اسے کبھی کبھی انسانیت پر شک ہوتا تھا لیکن اس کی مدد کے لیے اتنی زیادہ فونز کالز ائیں کہ اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
میڈیکل ٹسٹ ہونے لگے تو معلوم ہوا کہ درجنوں افراد میں سے صرف ایک ہی شخص، رچی سولی، اسے عطیہ دے سکتا ہے۔ رچی کا تعلق انڈیانا سے ہے۔
روبرٹ کا کہنا ہے  کہ اگرچہ میری یاداشت خراب ہے لیکن میں چی کے الفاظ نہیں بھول سکتا۔

اس نے کہا تھا کہ ”ہائے، میرا نام رچی ہے، میں نے آپ کی پوسٹ فیس بک پر دیکھی، میں بھی او پازیٹیو ہوں، میرے پاس ایک فالتو گردہ ہے، آپ اسے لے سکتے ہیں، میں احمق نہیں ہوں لیکن میں انڈیانا سے ہوں۔ گردے کی تبدیلی کے لیے رچی کو کئی بار نیو یارک آنا پڑا۔
رچی اور روبرٹ اب اچھے دوست ہیں۔ روبرٹ نے رچی کو نیویارک کے اہم مقامات کی سیر بھی کرائی ہے۔
رچی نے بتایا کہ جب اس نے دیکھا کہ ایک باپ اپنے بچوں کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتا ہے تو اس نے گردہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu