نیند میں چلنے والا شخص اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے گرنے کے بعدمعجزانہ طور پر بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 فروری 2018 23:57

نیند میں  چلنے والا شخص اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے گرنے کے بعدمعجزانہ طور پر بچ گیا

نیویارک سے تعلق رکھنے والا نیند میں چلنے والا ایک شخص   آٹھ منزلہ اپارٹمنٹ سے باہر گرنے  کے باوجود بچ گیا۔وہ شخص اپنی کھڑکی کے ساتھ چلتے ہوئے باہر نکل گیا تھا۔
35 سالہ رینڈی فوتھائی سین 6 منزل نیچے ایک مچان پر گرا تھا، جس کے بعد فائر فائٹر زنے  ایک کھڑکی  سے وہاں جا کر اسے بچایا۔ وہ اتوار کی صبح پانچ بجے کے قریب کلنٹن اسٹریٹ کی جنوبی گلی میں گرا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بھائی نے دی پوسٹ  کو بتایا کہ اسے بیڈروم کی کھڑکی سے چھے منزل نیچے مچان  پر سے  باحفاظت بچا لیا گیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے بھائی کو نیند میں چلنے کی بیماری تھی جبکہ رینڈی کی دوست کے مطابق وہ سونے سے پہلے عموماً نیند کی گولیاں استعمال کیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہے،  پشت کی طرف سے پسلی پر اور دھڑ پر بھی زخم آئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu