ڈرائی کلینر کے پاس گم ہونے والے شادی کا جوڑا 32 سال بعد خاتون کو واپس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 فروری 2018 23:50

ڈرائی کلینر کے پاس گم ہونے والے شادی کا جوڑا 32 سال بعد خاتون  کو واپس مل گیا
اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اُن کا شادی کا جوڑا 32 سال بعد واپس مل گیاہے۔ یہ جوڑا ڈرائی کلینر کے پاس گم ہو گیاتھا لیکن اُن کی بیٹی کی دوست نے اس جوڑے کی تصاویر فیس بک پر دیکھی تھی، جس کی وجہ سے یہ واپس خاتون تک پہنچ گیا ۔
مچل ہاوریلا پچھلے ہفتے 1985 میں اپنی شادی کے بعد سے گم ہونے والا جوڑا دوبارہ پا کر حیران رہ گئیں۔ویلووک سے تعلق رکھنے والے ایک  ڈرائی کلینر نے، جس نے اب اپنی دوکان بند کر دی ہے،  اُن کا جوڑا ایک غلط باکس میں رکھ دیا، جو دوسرے خاندان کے پاس چلا گیا اور انہوں نے اسے بالاخانے پر رکھ دیا۔

(جاری ہے)


اخباری رپورٹ کے مطابق ایمی نامی ایک لڑکی کو یہ جوڑا 4 فروری کو اس وقت ملا جب وہ اپنی ماں کے شادی کےجوڑے دیکھ رہی تھی۔ ایمی نے اس جوڑے کے غلطی سے تبدیل ہونے کے بارے میں فیس بک پوسٹ میں ذکر کیا۔ اس پوسٹ کو مچل کی بیٹی کی دوست نے دیکھ لیا۔ اور یوں سوشل میڈیا کی بدولت 32 سال بعد خاتون کا اُن کا اپنا شادی کا جوڑا واپس مل گیا۔
ایمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کے جوڑے کے سلسلے میں ہی اپنی ماں کے شادی کے جوڑے دیکھ رہی تھی لیکن اسے کسی اور جوڑا نظر آیا۔ ایمی کو یقین تھا کہ فیس بک پوسٹ کی وجہ سے وہ جوڑے کے اصل مالک کو پا لے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu