روسی کمپنی نے والدین کو بچے کی پیدائش سے قبل ان کا بچہ سونے کے ماڈل کی شکل میں پرنٹ کر کے دے گی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 مارچ 2018 23:31

روسی کمپنی نے والدین کو بچے کی پیدائش سے قبل ان کا بچہ سونے کے ماڈل کی شکل میں پرنٹ کر کے دے گی

جن ماؤں کے لیے اپنے بچوں کی اس دنیا میں آمد کا انتظار کرنا مشکل ہے وہ اب اپنے بچوں کو قبل از پیدائش گود میں لیں سکیں گی۔ روسی کمپنی نے الٹراساؤنڈ کے ذریعے بچوں کی تصویر لے کر ان کا حقیقی نظر آنے والا  تھری ڈی  ماڈل تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)


ایمبریو تھری ڈی دنیا کی واحد کمپنی نہیں  ہے جو پیدائش سے پہلے بچوں کے ماڈل بناتی ہے  لیکن  کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کا ماڈل حقیقت کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور  تمام میٹریل میں ماڈل پرنٹ کرتے ہیں۔

اس میٹریل میں پلاسٹک ، سلور سے لیکر سونے کے  پرت والے ماڈل بھی شامل ہیں۔  یہ کمپنی ایڈوانس الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کی زیادہ  واضح تصویر بناتی ہے، جس میں بچے کےتمام اعضا واضح ہوتے ہیں۔
اسی طرح کا ایک ماڈل تیار کروانے والی ایک مستقبل کی  ماں کا کہنا تھا کہ "اپنے بچے کو پیدائش سے قبل ہی گود میں لینا اور اسے چھونا  ایک عجیب سا احساس پیدا کرتا ہے۔"

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu