ڈاکو نے بنک لوٹنے کے لیے بھی ٹیکسی ہائر کر لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 مارچ 2018 23:31

ڈاکو نے بنک لوٹنے کے لیے بھی ٹیکسی  ہائر کر لی

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیانا سے تعلق رکھنے والے 19سالہ شخص نے بنک ڈکیتی کےلیے پہلے ٹیکسی ہائر کی۔ اس شخص نے ڈرائیور کو  ڈکیتی کی رقم میں سے ہی ادائیگی کی۔

(جاری ہے)


ڈیرک فاریا نامی شخص کو ڈکیتی کے  بعد ایک گھنٹے سے بھی پہلے گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈیرک نے کیشئر کو ایک پرچی دی، جس میں رقم کا مطالبہ کیا تھا تاہم ڈیرک نے ہتھیار ظاہر نہیں کیا۔
ڈیرک اس وقت وینڈربرگ کاؤنٹی جیل میں ہے۔ ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی اور منشیات رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu