چین کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی ایک میٹر سے کم ہے۔پہاڑ کو ڈھونڈنا بھی مسئلہ بن جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 مارچ 2018 23:34

چین کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی ایک میٹر سے کم ہے۔پہاڑ کو ڈھونڈنا  بھی مسئلہ بن جاتا ہے

اگر آپ پہاڑوں کو سرکرنا چاہتے ہیں لیکن کسی مشکل میں پڑنا نہیں چاہتے تو آپ کو  چین کے صوبے شانڈونگ کے علاقے شوگوانگ کے جنگ شن نامی پہاڑ کو سر کرنا چاہیے۔ جنگ شن کو چین کا ہی نہیں بلکہ شاید  دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑ ہے۔ 0.6 میٹر اونچے، 1.24 میٹر لمبے اور 0.7 میٹر چوڑے پہاڑ کو ایک قدم اٹھا کر سر کیا جا سکتا ہے۔
جنگ شن شاید دنیا کے لیے  متاثرکن پہاڑ نہ ہو لیکن یہ اپنے علاقے میں کافی مشہور ہے اورسیاحوں کے لیے  بھی کشش کا باعث ہے۔

  سرکاری ریکارڈ میں اس پہاڑ کی تفصیلات تقریباً سو سال پرانی ہیں جس میں اس کے مقام, طول و عرض اور اس حقیقت کا بیان ہے۔ اگرچہ یہ پہاڑ اپنی جسامت کی وجہ سے ہنسی کا باعث ہے لیکن یہ زیرزمین کسی زیادہ بڑے پہاڑ کی چوٹی بھی ہو سکتا ہے۔
جنگ شن حقیقت میں  کتنی گہرائی رکھتا ہے؟ اس بارے میں معلوم نہیں ہوسکتا  کیونکہ  سرکاری طور پر پہاڑ کے  اردگرد کھدائی کرنا غیر قانونی  ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ماضی میں لوگوں نے ایسی کئی کوششیں کی ہیں۔ماضی میں کی گئی کوششوں میں اس پہاڑ  کے ساتھ کئی میٹر تک کھدائی کی گئی تھی لیکن  اس پہاڑ کی  اونچائی کا اندازہ نہ کیا جا سکا۔ 1958 میں بھی کسی نے اس کی بنیاد جاننے کے لیے کھدائی کی لیکن ناکامی ہوئی۔ اس لیے اب اس چھوٹی سی چٹان کو پہاڑ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔  China.org کی رپورٹ کے مطابق جنگ شن 48 میٹر کی اونچائی کا حامل ہے لیکن اس کا زیادہ تر حصہ زیر زمین ہے۔


حال ہی میں چین کے سوشل میڈیا پر اس پہاڑ کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس کے بعد لوگ بطور مزاح دوستوں کو پہاڑ سر کرنے کے مقابلے کا چیلنج دیتے نظر آئے۔ اور ساتھ ہی یہ شکایت بھی سامنے آئی کہ موسم گرما میں فصلوں کی اونچائی میں یہ پہاڑ چھپ کر رہ جائے گا اور اسے ڈھونڈنا ناممکن ہوگا۔

چین کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی ایک میٹر سے کم ہے۔پہاڑ کو ڈھونڈنا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu