حکام نے بٹ کوائن کے لیے خصوصی چوک بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 مارچ 2018 23:34

حکام نے بٹ کوائن کے لیے خصوصی چوک بنا دیا
سلوانیا میں حکام نے بٹ کوائن کے ڈیزائن پر ایک خصوصی چوک کا افتتاح کیا ہے۔ بٹ کوائن کا  خصوصی دھاتی ڈیزائن  کرانی(Kranj) کے وسط میں واقع  چکر چوک میں لگایا گیا ہے۔شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ  یہ چوک سلونیا کے نئی ٹیکنالوجی میں آگے ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔میئر  کا کہنا ہے کہ اس سے دنیا تک پیغام بھیجا گیا ہے کہ ہم  ڈیجیٹلائزیشن کو قبول کرتے ہیں اورنئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے حساس ہیں۔

(جاری ہے)


اس چوک میں لگے بٹ کوائن کے ماڈل کو  دو کمپنیوں نے سپانسر کیا ہے۔ ان میں ایک کمپنی بٹسٹامپ ہے، جسے سلوینیا کے  دو نوجوانوں  نےبنایا تھا۔ یہ کمپنی لکسمبرگ میں قائم ہے۔
چوک کے افتتاح کے موقع پر میئر نے بتایا کہ شہر کے 37 ہزار افراد نئی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں اور بہت سے کمپنیاں  بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔
سلوینیا ایک چھوٹی سے وسطی یورپین ریاست  اور یورپی یونین کا  ممبر ملک ہے۔ سلوینیا حکام کی خواہش ہے کہ کرپٹو کرنسی  اور بلاک چین  ٹیکنالوجی میں یورپی ہب بن جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu