سرکٹنے کے باوجود مرغا ایک ہفتے سے زندہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 مارچ 2018 16:07

سرکٹنے کے باوجود مرغا ایک ہفتے سے زندہ  ہے

مرکزی تھائی لینڈ کے علاقے مائیانگ راتچابوری کے  ایک بغیر سر والے مرغے کی تصاویر تیزی سے  وائرل ہورہی۔حیرت انگیز طور پر اس مرغے کا سر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ ایک ہفتے سے زندہ ہے۔ بظاہر کسی جانور نے اس مرغے کا سر کھا لیا ہے لیکن  ایک ہفتے سے اس کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔
 سپاکدی آرون تھونگ نامی  ایک مقامی خاتون اس بے سر  کے مرغے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس  مرغے کی گردن میں ڈراپر کے ذریعے خوراک پہنچانے کے علاوہ  اسے اینٹی بائیوٹک ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔
بروقت اور مناسب دیکھ بھال کی بدولت گرچہ یہ مرغا بنا سر کے ایک ہفتے سے زندہ ہے۔ لیکن سپاکدی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کی زبان بھی نیچے گر جائے گی کیونکہ یہ خشک ہوتی جا رہی ہے۔ سپاکدی نے اس مرغے کی مکمل اور تاحیات دیکھ بھال کرنے کی اپیل کی ہے۔
تاہم اس مرغے کو بنا سر کے 18 ماہ گزارنے والے 'مائیک ' نامی مرغے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی وقت چاہیے جو 1945 سے 1947کے دوران امریکہ کے  یوٹاہ کے علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu