چڑیا گھر کے بندروں نے مقابلے کے بعد خود کی چوری کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اپریل 2018 23:47

چڑیا گھر کے بندروں نے   مقابلے کے بعد خود کی چوری کرنے  کی کوشش  کو ناکام بنا دیا

نیوزی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں بظاہر بندروں نے اپنی  چوری کی کوشش کو مقابلے کے بعد ناکام بنا دیا۔ ولنگٹن چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی نے بولٹ کٹر کا استعمال کرتے ہوئے بندروں کے پنجرے کو کاٹا اور اس میں گھس گیا۔

(جاری ہے)


انتظامیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اُن کا ایک بندر گم ہے جبکہ باقی بندروں کے جسم پر چھوٹے موٹے زخموں کے نشان ہیں۔ زخموں کے نشانات سے پتا چلتا ہے کہ بندروں نے چوروں کا مقابلہ کیا تھا۔ اس پنجرے میں ایک ساتھ 12 بندر رہتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ وہ اگلے چند دنوں تک بندروں کا اچھی طرح خیال رکھیں گے۔  انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu