دو آدمیوں نے اپنے علاقے میں خوشیاں باٹنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اپریل 2018 23:40

دو آدمیوں نے اپنے علاقے میں خوشیاں باٹنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

نیو ہیمپشائر، امریکا  سے تعلق رکھنے والے دو  اشخاص کچھ اچھے اقوال والے بورڈز  کے ذریعے  اپنے علاقے ناشوا میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گریگ امارل اور وینڈیل واکر ناشووا میں ہر ویک اینڈ پر مثبت پیغامات والے بورڈ اٹھائے ہوئے پھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد لوگوں کو خوش رہنے اور ان کے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

فوٹوگرافر کریگ میشاڈ نے فیس بک پر ان دو افراد کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ بعد ازاں میئر جم ڈانچس نے اپنے پیج پر پوسٹ کیں اور ان کی اس مہم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ناشووا کو ایک "مہربان شہر" بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu