یونیورسٹی کے روبوٹ نے 20 منٹ میں آئیکیا کرسی بنا ڈالی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اپریل 2018 23:46

یونیورسٹی کے روبوٹ نے 20 منٹ میں آئیکیا کرسی بنا ڈالی
سنگاپور کی ایک یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے اپنے روبوٹ کی اہلیت کے مظاہرے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں روبوٹ آئیکیا کرسی بنا رہا ہے۔
سنگاپور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے محققین نے  آئیکیا  ا سٹیفن کرسی بناتے ہوئے روبوٹ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ٹیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس روبوٹ میں ہدایات کا پروگرام انسٹال کر دیا تھا اور اس کے بعد روبوٹ کے کے گرد بے ترتیبی سے کرسی کے تمام پارٹس پھیلا دئیے تھے۔

(جاری ہے)

روبوٹ نے اپنے بازوؤں میں لگے تھری ڈی کیمرے کی مدد سے سامنے پھیلے ہوئے ٹکڑوں کی جگہ کا اندازہ لگانے کے بعد 11 منٹ اپنی حرکات کی منصوبہ بندی کرنے میں لگا دیے جبکہ 9 منٹ میں اس نے  کرسی بنا لی۔
یونیورسٹی کے محققین نے اپنی یہ تحقیق  ریسرچ سائنس روبوٹکس میگزین میں بھی شائع کروائی۔
ان کے مطابق وہ مصنوعی ذہانت کو زبانی یا تحریری ہدایات کے تحت خودکار طریقے سے کام سیکھنے اور خود کرنے کی اہلیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu