اب طلباء چھپ کر رو سکیں گے۔ یونیورسٹی نے طلباء کے رونے کے لیےالگ کمرہ بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 اپریل 2018 22:39

اب طلباء چھپ کر رو سکیں گے۔ یونیورسٹی نے طلباء کے رونے کے لیےالگ کمرہ بنا دیا

یونیورسٹی آف اوٹاہ کے طلباء اب اس فکر کے بغیر رو سکیں گے کہ کوئی انہیں دیکھ نہ رہا ہو۔ یونیورسٹی نے رونے  والے طلباء کے لیے الگ سے چھوٹا سا کمرہ بنا دیا ہے ، جہاں طلباء پرائیویٹ میں سکون سے رو سکیں گے۔
ہوم ورک، سخت امتحان اور طلباء پر قرض ایسے  معاملات ہیں، جن کی وجہ سے طلباء گھر واپس آنے سے پہلے رونا چاہتے ہیں۔ طلباء کی اسی مشکل کا خیال کرتے ہوئے یونیورسٹی نے لائبریری میں ایک چھوٹا سا کمرہ بنایا ہے۔

اس کمرے  کے اندرونی ڈیزائن میں سیاہ رنگ بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ کمرے میں   روئی سے بھرے کپڑے کے جانور بھی ہیں تاکہ طلباء انہیں گلے لگا کر رو سکیں ۔اس کمرے میں طلباء کو 10 منٹ تک رونے کی اجازت ہے۔ یہ بہتر بھی ہے ورنہ کچھ طلباء  اپنے غموں کو ہی بدترین  غم سمجھ کر سارے دن ہی روتے رہیں ۔

(جاری ہے)

اس کمرے کو استعمال کرنے کے اصول بڑے سادہ ہیں۔

اس کمرے کو ایک وقت میں صرف ایک شخص استعمال کر سکتا ہے۔ کمرے میں داخل ہونے سے پہلے طلباء کو دروازے پر دستک دینی پڑے گی اور کمرے سے باہر آتے  ہوئے طلباء کو لائٹ بھی بند کرنی پڑے گی۔
کچھ دنوں سے یونیورسٹی کے اس رونے والے کمرے کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ خیال بہت پسند آیا ہے اور اُن کا خیال ہے کہ ایسے کمرے ہر کالج اور یونیورسٹی میں ہونے چاہیں۔ کچھ لوگوں نےاس پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کمرے کی دیواریں ساؤنڈ پروف نہیں پھر ایسے چھپ کر رونے کا کیا فائدہ جس میں آپ کی سسکیاں باہر بیٹھے لوگ سن رہے ہوں؟

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu