ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی خلائی مخلوق کے پاس زمین پر آنے کے ذرائع نہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مئی 2018 23:39

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی خلائی مخلوق کے پاس زمین پر آنے کے ذرائع نہیں
سونربرگ آبزرویٹری، جرمنی سے تعلق رکھنے والے  مائیکل ہیپکے کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق کا وجود تو ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کے  ذرائع کے بارے میں اپنے شبہات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسان ابھی تک خلائی مخلوق سے اس وجہ سے رابطہ نہیں کر سکے کیونکہ خلائی مخلوق کے پاس  اپنا سیارہ چھوڑنے کے ذرائع نہیں ہیں۔
ڈاکٹر مائیکل کا نظریہ اس خیال کی بنیاد پر ہے کہ خلائی مخلوق کو بھی زندہ رہنے کے لیے زمین جیسا سیارہ چاہیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بڑے سیاروں کے لیے خلائی جہاز بھی بڑے اور مہنگے درکار ہونگے۔ڈاکٹر مائیکل کا کہنا ہے کہ  خلائی مخلوق کے پاس سیٹلائٹ ٹی وی اور ہبل خلائی دوربین نہیں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu