جاپانی یو ایف او بوائے ٹیلی پیتھی سے اڑن طشتریوں کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 مئی 2018 23:53

جاپانی یو ایف او بوائے ٹیلی پیتھی سے  اڑن طشتریوں کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے

جاپانی سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے ایک 13 سالہ لڑکے کا بہت چرچا رہا جو مبینہ طور پر ٹیلی پیتھی کے ذریعے  اڑن طشتریوں سےرابطہ قائم کر سکتا ہے۔ اس لڑکے  کی بنائی  اڑن طشتریوں کی تصاویر، ان میں دلچسپی لینے افراد کی توجہ کا مزکز بنی ہوئی ہے۔
جاپانی میڈیا نے اس  13 سالہ لڑکے ہارویا آئیڈو کو اڑن طشتریوں سے رابطہ کرنے کی صلاحیت کی بنا پر  "یو ایف او بوائے" کا نام دیا ہے۔


معروف مافوق الفطرت ماہر توشیتارو یاماگوچی اور اڑن طشتریوں کی تصاویر سب سے پہلے شیئر کرنے والے شخص  کا  کہنا ہے کہ یہ لڑکا  ٹیلی پیتھی کی زبردست صلاحیتوں کی وجہ سے  اڑن طشتریوں سے رابطہ قائم کر سکتا ہے ۔
ہارویا آئیڈو نے گزشتہ سال جاپان کے مختلف مقامات پر چار مواقع پر نظر آنے والی  اڑن  طشتریوں کی تصاویر بھی بنائی تھیں جنہیں اس نے جگہ و منظر کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اڑن طشتریاں یا نامعلوم خلائی اجسام مختلف شکلوں میں اسے دکھائی دیے تھے جیسے سگار نما ساخت یا مثلث نما یا سفید سوراخ کی مانند۔ اور وہ ان مواقع پر مناظر کی تصاویر بنانے میں کامیاب رہا۔
مسٹر توشیتارو یاماگوچی خود بھی ایک یو ایف او  رابطہ کار ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ چند سالوں سے اس طرح کی اہلیت رکھنے والے 'یوایف او بوائے' کے بارے میں نہیں سنا گیا۔

ایسے لوگ نایاب ہوتے ہیں اور وہ ٹیلی پیتھی کا استعمال کر کے یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ یو ایف او  کس وقت اور کس جگہ نمودار ہوگا۔
بدقسمتی سے 13 سالہ ہارویا آئیڈو کے بارے میں زیادہ معلومات میسر نہیں ہیں لیکن جس طرح جاپانی سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں چرچا رہا ہے ،امید ہے کہ جلد ہی اس کے بارے میں مزید کچھ سننے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu