حیرت انگیز ڈیزائن کے کیک بنانے والی نوجوان پیسٹری شیف نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 مئی 2018 23:58

حیرت انگیز ڈیزائن  کے کیک بنانے والی نوجوان  پیسٹری شیف نے سب کو حیران کر دیا
کیلننگراڈ، روس تعلق رکھنے والی 31 سالہ  نوجوان  پیسٹری شیف، الینا گنٹ ،دنیا کی سب سے باصلاحیت کیک آرٹسٹس میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے متاثرکن پورٹ فولیو پر نظر دوڑائی جائے تو فوراً یقین آ جاتا ہے کہ ایسا کیوں ہے۔
الینا گنٹ کے مہارت سے ڈیزائن کیے ہوئے کیک کھانے سے زیادہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تمام تر تصاویر ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

(جاری ہے)

تصوراتی شکلوں کو ٹھوس شکل میں ڈھالنا ہو یا شاندار مناظر یا پورٹریٹس کو پینٹ کرنے کے لیے کھانے کے رنگوں کا استعمال کرنا، نوجوان کیک آرٹسٹ ہمیشہ نئے اور اچھوتے ڈیزائن والے کیک بنا کر ان کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کے فینز ان کے پیج سے جڑے رہتے ہیں۔
فی الحال ان کیکس کو دیکھ کر ان کے ذائقے کے بارے میں بتانا مشکل ہے لیکن اگر یہ اپنی شکل و صورت سے آدھے بھی خوش ذائقہ ہوں تو الینا گنٹ سے کیک خریدنےوالے  بہت مطمئن ہوں گے۔
الینا گنٹ کے بنائے چند کیک آپ بھی دیکھیں




متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu