چینی شخص کی کار میں دفن کیے جانے کی وصیت پوری کر دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 جون 2018 23:44

چینی شخص کی کار میں دفن کیے جانے کی وصیت پوری کر دی گئی

ایک شخص کی عجیب و غریب وصیت نے چینی سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ جنوبی چین کے شہر بوڈنگ کے ایک شخص نے مرنے سے پہلے خصوصی وصیت کی تھی کہ اسے روایتی تابوت کے بجائے اس کی سیڈان  کارمیں دفنایا جائے۔ اس کے گھر والوں نے اس کی وصیت پر عمل کیا ہے۔ ایک بڑے ایکسکاویٹر کی مدد سے اسے کار سمیت قبر میں اتارا گیا جس کی ویڈیو چین میں بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔


28 مئی کو مذکورہ چینی شخص کو اس کی سلور رنگ کی ہنڈائی سوناٹا سمیت دفن کیا گیا۔ اس کے لیے اس کی بڑی سی قبر تیار کی گئی تھی۔ اور پھر اس میں ایکسکاویٹر کے ذریعے اسے کار سمیت نیچے قبر میں اتارا گیا۔ویڈیو میں  تین آدمی گاڑی کو قبر میں اتارنے  میں مدد رہے ہیں۔
چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو  پر گردش ہونے والی اس ویڈیو میں ایک دیہاتی جس کا نام نہیں بتایا گیا، نے کہا کہ "وہ اپنی نوعمری سے ہی کاریں بہت پسند کرتا تھا۔

(جاری ہے)

"

ویبو پر ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "خوش قسمتی سے وہ جہاز پسند نہیں کرتا تھا۔" ایک اور صارف نے یہ تصور کرتے ہوئے کہ اگر کافی سالوں بعد اس قبر  کو کھود کر نکالا جائے تو کیا ہو سکتا ہے، کہ "ہزاروں سال بعد کسی عجائب گھر میں اس (کار) کے بارے میں لکھا جائے گا کہ یہ ایک قدیم ذریعہ آمد و رفت ہے، اور اس سے صرف 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتے ہیں۔"

Browse Latest Weird News in Urdu