آسٹریلوی خاتون شاندار فن پارے بنانے کےلیے اپنے جسم کو کینوس کے طور پر استعمال کرنے لگی

آسٹریلوی خاتون  شاندار فن پارے بنانے کےلیے اپنے جسم کو کینوس کے طور ..

جارجینا  ریلینڈ ایک میک اپ آرٹسٹ  ہیں۔ اُن کا تعلق برسبین ، آسٹریلیا  سے ہے۔ اُن کے فن کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے  جسم کو ہی کینوس کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
باڈی آرٹ کےحوالے سے دیگر مصوروں اور اُن میں فرق یہ ہے کہ وہ کسی ماڈل کی بجائے خود پر ہی مصوری کرتیں ہیں۔

(جاری ہے)

خود پر مصوری کرنےکےلیے وہ شیشے کا استعمال کرتی ہیں۔انہیں چند سال پہلے اس وقت شہرت ملنا شروع ہوئی جب  اُن کی آنکھوں کے پپوٹوں پر بنائی گئی تصاویر وائرل ہوئیں لیکن جلد ہی انہوں نےجسم پر پینٹنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔انسٹاگرام پر جارجینا  کے ہزاروں فینز ہیں۔ اُن کی  تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


وقت اشاعت : 09/06/2018 - 23:46:15

Your Thoughts and Comments